پرانے شہر کے میٹرو پروجیکٹ کوآئندہ انتخابات تک مکمل کرلیاجائے گا: ریونت ریڈی
حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے چنچل گوڑہ تاسنتوش نگراسٹیل فلائی اووربریج کاافتتاح انجام دیا۔ اس موقع پرریاستی وزراء پونم پربھاکر،محمد اظہرالدین،ارکان پارلیمنٹ وی نریندرریڈی،انیل کماریادو،اسد الدین اویسی، رگھوویرریڈی،ارکان اسمبلی
پرانے شہر کے میٹرو پروجیکٹ کوآئندہ انتخابات تک مکمل کرلیاجائے گا: ریونت ریڈی


حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے چنچل گوڑہ تاسنتوش نگراسٹیل فلائی اووربریج کاافتتاح انجام دیا۔ اس موقع پرریاستی وزراء پونم پربھاکر،محمد اظہرالدین،ارکان پارلیمنٹ وی نریندرریڈی،انیل کماریادو،اسد الدین اویسی، رگھوویرریڈی،ارکان اسمبلی احمد بلعلہ،جعفرحسین معراج،حکومت کے مشیروی ہنمنت راؤاورمختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین نے شرکت کی۔ چنچل گوڑہ تا سنتوش نگراسٹیل فلائی اوورکی تعمیرپر620 کروڑکے مصارف آئے ہیں۔ 3.2 کیلومیٹرطویل اور16.6میٹرچوڑے اس بریج پر4لائین ٹریفک کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے اوپن ٹاپ گاڑی میں سفرکرتے ہوئے فلائی اوورکامعائنہ کیا۔بعد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے پرانے شہر کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبہ کا حوالہ دیااورکہاکہ پرانے شہرمیں میٹرو ریل پروجیکٹ کی عاجلانہ تکمیل میں حکومت سنجیدہ ہے۔ آئندہ انتخابات تک پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مساعی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق بی آرایس حکومت نے حیدرآباد کی ترقی کونظراندازکردیاتھا۔وزیراعلی نے کہاکہ وہ پرانے شہرکواولڈ سٹی نہیں بلکہ اوریجنل سٹی قراردیتے ہیں۔ کانگریس حکومت نے پرانے شہرمیں کئی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ وہ پرانے شہرکے علاقوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت فنڈس منظور کرنے کیلئے تیارہے،تاہم مقررہ وقت پرکاموں کی تکمیل ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم کے شعبہ پرحکومت بجٹ خرچ کرنے میں کوئی تامل نہیں کرے گی اورپرانے شہرمیں بہترتعلیمی سہولتوں کی فراہمی حکومت یقینی بنائے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت کے لئے ہندواورمسلمان دوآنکھوں کی طرح ہیں اورحیدرآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کوبرقراررکھناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پرانے شہرکے عوام کوکیبل بریج دیکھنے کیلئے دورتک جاناپڑتاہے،لہذا انہوں نے میرعالم ٹینک پرتین کیلومیٹر طویل کیبل بریج کی تعمیرکافیصلہ کیا ہے ۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande