
کاٹھمنڈو، 4 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں آئے سیلاب کے دوران اب تک 29ممالک سمیت بڑی بین الاقوامی تنظیموں نے نیپال کو مدد اور حمایت دی ہے۔ کچھ ممالک نے ضروری انسانی امداد فراہم کی ہے، جب کہ دیگر نے مالی امدادکے ساتھ ساتھ راحت رسانی کے سامان بھی بھیجے ہیں۔
وزارت خارجہ کی جمعہ کی دوپہر کی پریس بریفنگ کے مطابق،اس قدرتی آفت کے وقت یکجہتی اور تعاون فراہم کرنے والے ممالک میں ہندوستان ، چین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ، جاپان، امریکہ، قطر، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، جرمنی، لاتویا، لکسمبرگ، ملیشیا، میانمار، بھوٹان، بنگلہ دیش، پاکستان، ناروے، اسرائیل، کینیڈا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ویتنام، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔
اسی طرح یورپی یونین، ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اقوام متحدہ سمیت دیگر دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے بھی نیپال کو امداد فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ افراد اور سماجی تنظیموں نے نیپال کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ نیپال کی حکومت نے تمام ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، اداروں اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد