نانا پاٹیکر کی ’دی کنفیشن آف میری‘ ٹی آئی ایف ایف 2026 میں دستک دے گی
ہندوستانی سنیما کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ نانا پاٹیکر اسٹارر ”دی کنفیشن آف میری“ باوقار ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی آئی ایف ایف 2026) میں اپنے ورلڈ پریمیئر کے لیے تیار ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز اننت نارائن مہادیون کی ہدایت کاری می
Nana-Patekars-The-Confession-Mary-hit-TIFF-2026


ہندوستانی سنیما کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ نانا پاٹیکر اسٹارر ”دی کنفیشن آف میری“ باوقار ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی آئی ایف ایف 2026) میں اپنے ورلڈ پریمیئر کے لیے تیار ہے۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز اننت نارائن مہادیون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سبھاش کالے اور نریندر ہیراوت نے کیمرہ ٹیک فلمز پروڈکشنز اور این ایچ اسٹوڈیو کے بینرز تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف سی پی سریندرن نے لکھا ہے اور موسیقی امر موہل نے دی ہے۔

فلم ”دی کنفیشن آف میری “ ہندوستان کے سب سے مشہور پراسرار عدالتیمعاملوں میں سے ایک مداتھارووی سے متاثر ہے۔ جون 1966 میں کیرالہ کے رانی میں مداتھارووی ندی کے ساحل پر 43 سالہ بیوہ ماریا کٹی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ وہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ فلم اسی سنسنی خیز قتل کی تحقیقات اور اس کے گرد چھپے اسرار پر مرکوز ہے۔ فلم میں نانا پاٹیکر ایک پادری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ آشیش ودیارتھی، عادل حسین، گوتم روڈے، جوئے سین گپتا اور پنکھوڑی اوستھی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں نانا پاٹیکر ایک پادری کے روپ میں ہاتھ میں مالا پکڑے سنجیدہ انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلمعقیدے ، دباو¿ اور سچائی کی تلاش کے درمیان بنی ہوئی ایک سنسنی خیز کہانی پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ فلم کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ٹی آئی آئی ایف 2026 میں اس کے ورلڈ پریمیئر کے بعد متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande