
پورنیہ، 4 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کے رپولی تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 3 میں پانی سے بھرے گڑھے میں 20 سالہ نوجوان کی ڈو ب کر موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت سمیت کمار ولد دنیش رشی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیت اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ گھر سے تھوڑے ہی فاصلے پر جے سی بی کے ذریعے کھودا گیا ایک بڑا گڑھا بارش کے پانی سے بھر گیا تھا۔ سمیت پھسل کر گہرے پانی میں گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگوں نے اسے پانی سے باہر نکالا اور علاج کے لیے رپولی ریفرل اسپتال لے گئے۔رپولی ریفرل اسپتال میں اس کی نازک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے مزید بہتر علاج کے لیے جی ایم سی ایچ پورنیہ ریفر کردیا۔ جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی موت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan