ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین قتل کیس ‘ تمام ملزمین کی ضمانت منظور
حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔ نامپلی کریمنل کورٹ کے ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے آج ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین قتل کیس میں گرفتارملزمین مجاہدعالم خان اوردیگرکی ضمانت منظورکرلی۔ جج نے ملزمین کو50 ہزار روپئے کے دو ضمانتیں جمع کرنے پررہائی کاحکم دیاا
ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین قتل کیس ‘ تمام ملزمین کی ضمانت منظور


حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔

نامپلی کریمنل کورٹ کے ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے آج ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین قتل کیس میں گرفتارملزمین مجاہدعالم خان اوردیگرکی ضمانت منظورکرلی۔ جج نے ملزمین کو50 ہزار روپئے کے دو ضمانتیں جمع کرنے پررہائی کاحکم دیااوران کیلئے بعض شرائط بھی عائد کئے ہیں۔عدالت نے ملزمین کو پاسپورٹس عدالت میں جمع کرانے اور اجازت کے بغیرملک نہ چھوڑنے کا حکم دیا۔23 مئی 2026ء کو نامپلی میں ہائیکورٹ وکیل خواجہ معزالدین کا بعض افراد نے گاڑی سے ٹکر مارقتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نامپلی نے 29 مئی کو اس کیس میں مجاہدعالم خان ان کے والد محبوب عالم خان اوردیگرملزمین کوگرفتارکرکے چنچلگوڑہ جیل بھیج دیا تھا جبکہ 21 اگست کوعدالت نے محبوب عالم خان کی ضمانت منظورکی تھی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔حالیہ دنوں پولیس نے اس کیس میں تمام ملزمین کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہیکہ ملزمین اورمقتول ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے درمیان وقف جائیدادوں پر تنازعہ چل رہا تھاجس کے نتیجہ میں یہ قتل کیاگیا۔شہرکے مشہورکریمنل وکیل محمدمظفراللہ خان شفاعت نے کامیاب پیروی کی جس کے نتیجہ میں ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے آج مجاہدعالم خان اوردیگرملزمین کشن سنگھ، ابھیجیت عرف نانی، ڈی ونئے، وکرم آدتیہ عرف چنٹو، منی دیپ عرف پوگونانی کی ضمانت منظورکی اورانہیں 50 ہزار روپئے کی دو ضمانتیں عدالت میں جمع کرنے پر رہائی کا حکم دیا ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande