آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 2026 کے لیے پروویژنل انسر کی جاری، 5 ستمبر تک اعتراض درج کرانے کا موقع
نئی دہلی، 4 ستمبر(ہ س)۔ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے اہم اطلاع ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے امتحان کی پروویژنل آنسر کی جاری کردی ہے۔ امیدوار اب اپنی جوابی کاپی میں دیے گئے جوابات کا جوا
آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 2026 کے لیے پروویژنل انسر کی جاری


نئی دہلی، 4 ستمبر(ہ س)۔

آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے اہم اطلاع ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے امتحان کی پروویژنل آنسر کی جاری کردی ہے۔ امیدوار اب اپنی جوابی کاپی میں دیے گئے جوابات کا جواب کلید سے موازنہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی سوال کے جواب پر اعتراض ہو تو آن لائن چیلنج بھی درج کرایا جا سکتا ہے۔

این ٹی اے کے شیڈول کے مطابق آنسر کی پر اعتراض درج کرانے کا عمل 3 ستمبر سے شروع ہو چکا ہے اور 5 ستمبر 2026 کی رات 11:59 بجے تک جاری رہے گا۔ امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر ہی اپنے اعتراضات درج کرانے ہوں گے۔

ہر سوال پر اعتراض درج کرانے کے لیے 200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ چیلنج فیس بھی 5 ستمبر کی رات 11:59 بجے تک جمع کرانا ضروری ہے۔ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی اعتراض کو قبول نہیں کیا جائے گا۔امیدوار آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ کے سرکاری پورٹل کے ذریعے پروویژنل آنسر کی دیکھ سکتے ہیں اور آن لائن اعتراض درج کرا سکتے ہیں۔ اعتراض داخل کرتے وقت امیدوار کو متعلقہ سوال اور اس کے جواب کے حوالے سے اپنے دعوے کی حمایت میں ضروری معلومات اور شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔پروویژنل آنسر کی پر امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والے اعتراضات کا جائزہ متعلقہ مضامین کے ماہرین کریں گے۔ ماہرین کی جانچ کے بعد این ٹی اے فائنل آنسر کی جاری کرے گا۔ اسی حتمی جواب کلید کی بنیاد پر آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 2026 کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری پورٹل پر لاگ اِن کرکے اپنی آنسر کی ضرور چیک کریں۔ اگر کسی سوال کے جواب پر اعتراض ہو تو مقررہ آخری تاریخ اور وقت سے پہلے آن لائن چیلنج درج کرائیں، کیونکہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد کسی بھی اعتراض پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande