ورون دھون کا دیسی انداز، کھیتوں میں سیکھ رہے ہیں چاول کی کاشت
اداکار ورون دھون اس وقت فلموں کے ساتھ -ساتھ کھیتی باڑی سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بتایا تھاکہ انہوں نے ایک فارم خریدا ہے اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی حصولیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔ اس وقت سامے آنے والی ایک ویڈیو میں و
Varun-Dhawans-desi-style-learning-paddy-cultivatio


اداکار ورون دھون اس وقت فلموں کے ساتھ -ساتھ کھیتی باڑی سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بتایا تھاکہ انہوں نے ایک فارم خریدا ہے اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی حصولیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔ اس وقت سامے آنے والی ایک ویڈیو میں ورون اپنے فارم پر بیٹھے چائے اور بسکٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے تھے۔ اب، اداکار نے فارم سے کچھ نئی تصاویر کا اشتراک کیا ہے ، جس میں ان کا بالکل مختلف انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ورون نے لکھا، ”کھیتی شروع“۔ تصاویر میں وہ کھیتوں میں چاول کے پودے لگاتے اور کسانوں کے ساتھ کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار بہت پر سکون انداز میں کھیتی باڑی کی تکنیک سیکھتے نظر آرہے ہیں۔ تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ورون صرف فارم خریدنے میں ہی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ کھیتی کو قریب سے سمجھنے اور اس کا تجربہ کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ورون کی ان تصاویر پر ان کے مداح بھی مزیدار ردعمل دے رہے ہیں۔ کام کے محاذ کی بات کریں تو اداکار کو آخری بار فلم ”ہے جوانی تو عشق ہونا ہے“ میں دیکھا گیا تھا۔ جون 2026 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں مرنال ٹھاکر اور پوجا ہیگڈے کے ساتھ ورون نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ فلموں سے ہٹ کر ورون کا دیسی اور کسان والا انداز سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande