
کنڑ سپر اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم ’ٹاکسک‘ کی باکس آفس پر کارکردگی اس کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد مسلسل کمزور ہوتی جارہی ہے۔ فلم نے اپنے افتتاحی دن 101.10 کروڑ روپے کے کاروبارسے شاندار شروعات کی تھی۔فلم نے جوان اور پٹھان جیسے بڑے اداکاروں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیاتھا، لیکن اس کے بعد کلیکشن میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ 'کے جی ایف: چیپٹر 2' کی زبردست کامیابی کے تقریبا چار سال بعد یش کی واپسی کو ناظرین سے بہت زیادہ توقعات تھیں، لیکن فلم اب اس سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر نہیں آ رہی ہے۔
ساکنلک کے مطابق، ٹاکسک نے اپنی ریلیز کے آٹھویں دن محض 5.10 کروڑ روپے کاکاروبار کیا، جو کہ فلم کا اب تک کا سب سے کم یومیہ کاروبار ہے۔ اس سے قبل فلم نے اپنے ساتویں دن 7.85 کروڑ روپے اور چھٹے دن 7.65 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس طرح، فلم نے اب تک ہندوستان میں تقریبا 234.70 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم کی آمدنی تقریبا 322 کروڑ روپے بتائی جارہیہے۔ ابتدائی تیزی کے بعد، مسلسل گرتا ہوا کاروبار فلم کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
اس کی ریلیز سے پہلے 'ٹاکسک' کے بارے میں بہت زیادہ افواہیں تھیں اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ رنویر سنگھ کی 'دھورندھر: دی ریوینج' کے تقریبا 1,361 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو چیلنج کر سکتی ہے۔ تاہم، موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے، فلم کے لیے 500 کروڑ روپے کے بجٹ کو عبور کرنا بھی مشکل لگتا ہے۔ باکس آفس پر نئی فلموں کا چیلنج اوپر سے بڑھ گیا ہے۔ دلکر سلمان کی 'آئی ایم گیم' سینما گھروں میں پہنچ چکی ہے جبکہ علی فضل کی 'مرزا پور: دی مووی' 4 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسی صورت حال میں 'ٹاکسک' کے لیے آنے والے دنوں میں اپنی گرفت برقرار رکھنا آسان نہیں ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی