
علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، فیکلٹی آف کامرس، مینجمنٹ اور سوشل سائنسز سے 6 فارغ التحصیل طلبہ کو یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے منعقدہ پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے مختلف اداروں نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔
یونیورسٹی کے ٹی پی او جنرل مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ ایم ایس ڈبلیو مکمل کرنے والے علی امیر ، ایم اے ، انٹرنیشنل اینڈ ویسٹ ایشین اسٹڈیز کی عطیہ پروین اور ایم بی اے پاس کرنے والے ودود ارتضیٰ کو سمپلڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے منتخب کیا ہے۔ ذیشان رضا، بی اے آنرز چینی زبان، کو رحمانی 30 نے منتخب کیا ، جب کہ یاسر احمد خان، ایم بی اے ٹورزم و ٹریول مینجمنٹ کو یو ایچ ایم ویکیشنز نے منتخب کیا ہے۔ اسی طرح محمد کیف، ایم بی اے اسلامک بینکنگ و فائننس کا انتخاب انڈس ویلی پارٹنرز میں ہوا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ