یو ایس اوپن: دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے جیمی فاریا کو ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی
نیویارک، 03 ستمبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے کلائی کی چوٹ کے سبب تقریباً 5 ماہ تک باہر رہنے کے بعد یو ایس اوپن میں اپنی واپسی کو مضبوطی دی ہے۔ اسپین کے الکاراز نے بدھ کو پرتگال کے جیمی فاریا کو 6-4، 0-6، 3-6، 2-6 سے ہرا کر تیسرے راونڈ می
موجودہ چیمپئن کارلوس الکاراز


نیویارک، 03 ستمبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے کلائی کی چوٹ کے سبب تقریباً 5 ماہ تک باہر رہنے کے بعد یو ایس اوپن میں اپنی واپسی کو مضبوطی دی ہے۔ اسپین کے الکاراز نے بدھ کو پرتگال کے جیمی فاریا کو 6-4، 0-6، 3-6، 2-6 سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔

تقریباً 5 ماہ بعد پیر کو رومن سیفیولن کے خلاف سیدھے سیٹوں میں جیت کے ساتھ واپسی کرنے والے الکاراز کو فاریا کے خلاف پہلے سیٹ میں جدوجہد کرنی پڑی۔ عالمی رینکنگ میں 72 ویں پوزیشن پر قابض فاریا نے 3-4 کی برتری کے لیے الکاراز کی سروس توڑی اور اپنی مضبوط سروس کے دم پر پہلا سیٹ 4-6 سے جیت لیا۔

دوسرے سیٹ کے آغاز میں بھی فاریا نے الکاراز پر دباو بنایا اور 2 بار بریک کا موقع حاصل کیا۔ تاہم، الکاراز نے صحیح وقت پر اپنے کھیل کی رفتار بڑھائی۔ انہوں نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں شائقین کو شاندار ڈراپ شاٹ اور لوب کے امتزاج سے محظوظ کیا اور دوسرا سیٹ 0-6 سے جیت کر مقابلے میں واپسی کی۔

تیسرے سیٹ میں 7 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن الکاراز نے اپنے شاندار شاٹس سے فاریا کو مسلسل دباو میں رکھا۔ 23 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے آہستہ آہستہ مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

چوتھے سیٹ میں فاریا کی سروس کمزور پڑنے کا الکاراز نے پورا فائدہ اٹھایا اور 2-6 سے سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اب تیسرے راؤنڈ میں ان کا سامنا چین کے وو یی بنگ سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande