پروفیسر طارق محمود عثمانی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے صدر مقرر
علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر طارق محمود عثمانی کو تین سال کی مدت کے لیے شعبہ جغرافیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2016 سے شعبہ جغرافیہ میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2000 س
طارق عثمانی


علی گڑھ, 3 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر طارق محمود عثمانی کو تین سال کی مدت کے لیے شعبہ جغرافیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2016 سے شعبہ جغرافیہ میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2000 سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر طلبہ کو پڑھارہے ہیں۔ ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں سماجی و اقتصادی ترقی، علاقائی عدم مساوات، زرعی ترقی، شہر کاری، آراضی کے استعمال اور سطح زمین میں تبدیلیاں، اور ریموٹ سینسنگ و جیو اسپیشل ٹکنالوجیز کا استعمال جیسے موضوعات شامل ہیں۔

پروفیسر عثمانی نے 34 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں اورتین کتابوں کی تدوین کی ہے۔ انہوں نے تین تحقیقی پروجیکٹ مکمل کیے ہیں، جن میں آئی سی ایس ایس آر کی مالی معاونت سے 2022-24 کے دوران اتر پردیش میں سماجی و اقتصادی ترقی اور علاقائی عدم مساوات پر مکمل کیا گیا ایک اہم تحقیقی پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande