شراب کی 109 بوتلوں کے ساتھ ا سمگلر گرفتار
نوادہ، 3 ستمبر (ہ س)۔ نوادہ کے کوا کول ۔ مہودر مین روڈ پر چھٹویا آہر کے قریب جمعرات کے روز پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سرحد سے ٹیمپو میں 109 بوتل انگریزی شراب لے کر جارہے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ک
شراب کی 109 بوتلوں کے ساتھ ا سمگلر گرفتار


نوادہ، 3 ستمبر (ہ س)۔ نوادہ کے کوا کول ۔ مہودر مین روڈ پر چھٹویا آہر کے قریب جمعرات کے روز پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سرحد سے ٹیمپو میں 109 بوتل انگریزی شراب لے کر جارہے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے کل 60,700 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی۔ پریس کانفرنس میں اس معلومات کا انکشاف کرتے ہوئے کواکول تھانہ انچارج اور انسپکٹر انیل کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک اطلاع ملی تھی کہ شراب کی ایک کھیپ جھارکھنڈ کی سرحد سے ٹیمپو کے ذریعے مہودر تک پہنچائی جا رہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر اے ایس آئی رنکو کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ٹیمپو پر چھاپہ ماری کر اسے ضبط کرلیا۔ تلاشی کے دوران شراب کی 109 بوتلیں برآمد ہوئیں۔گرفتار اسمگلر کی شناخت مکیش یادو ولد بنیشور یادو ساکن چننوار گاؤں ، تھانہ گڑھی ضلع جموئی کے طور پر کی گئی ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایڈیشنل تھانہ انچارج اویناش کمار، ایس آئی اجے کمار اور دیگر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande