حالیہ امریکی حملوں میں 18 افرادہلاک، 142 زخمی ہوئے: ایران
تہران ،03ستمبر ( ہ س )۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہو پائی ہیں ۔امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر متعدد حملے کئے ہیں۔جن میں ایران کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزارت
حالیہ امریکی حملوں میں 18 افراد شہید، 142 زخمی ہوئے: ایران


تہران ،03ستمبر ( ہ س )۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہو پائی ہیں ۔امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر متعدد حملے کئے ہیں۔جن میں ایران کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے بتایا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

حسین کرمانپور نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 61 خواتین اور 44 کم عمر افراد شامل ہیں، جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ رات ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی فضائی حملوں میں 12 شہری اور 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی صوبے کرمانشاہ پر امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار جبکہ لاوان جزیرے پر حملے میں نیم فوجی دستے بسیج کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

صوبہ خوزستان میں امریکی میزائل حملوں میں 7 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ ہرمزگان کے شہر سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں بچے سمیت 5 افراد شہید اور 68 زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اہواز، چابہار، قشم اور بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے، جبکہ جیرفت ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ خلیج فارس کے ساحل پر واقع اہم گیس مرکز عسلویہ میں بھی دھماکے ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande