ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی طالبہ آئی سی ایم آر-ڈی ایچ آر اسٹوڈنٹ شپ 2026 کے لیے منتخب
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی طالبہ آئی سی ایم آر-ڈی ایچ آر اسٹوڈنٹ شپ 2026 کے لیے منتخب علی گڑھ، 03 ستمبر (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بی ڈی ایس ، سال دوم کی طالبہ مس یونیوا، کو محکمہ ہیلتھ ریسرچ (ڈی ای
مس یونیوا


ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی طالبہ آئی سی ایم آر-ڈی ایچ آر اسٹوڈنٹ شپ 2026 کے لیے منتخب

علی گڑھ، 03 ستمبر (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بی ڈی ایس ، سال دوم کی طالبہ مس یونیوا، کو محکمہ ہیلتھ ریسرچ (ڈی ایچ آر)، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے دیے جانے والے قلیل مدتی اسٹوڈنٹ شپ 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ تحقیقی وظیفہ ‘‘علی گڑھ ضلع میں منھ کے امراض اور تمباکو کے استعمال سے اس کا تعلق ’’ موضوع پر تحقیقی پروجیکٹ کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ تحقیق شعبہ اورل پیتھالوجی، مائیکروبایولوجی و فارنسک اوڈونٹولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر اے صلاتی کی نگرانی میں انجام دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande