
دنیا کے سب سے مشہور جہازوں میں شامل ٹائٹینک کے ڈوبنے کے تقریباً 73 سال بعد 4 ستمبر 1985 کو اس کے ملبے کی پہلی تصاویر دنیا کے سامنے آئیں۔ ٹائٹینک تاریخ کے سب سے مشہور بحری سانحات میں سے ایک کی علامت ہے۔ 10 اپریل 1912 کو برطانیہ کی ساؤتھ ہیمپٹن بندرگاہ سے ٹائٹینک اپنے پہلے سفر پر نیویارک کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس وقت یہ بھاپ سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز تھا۔ تقریباً 2,200 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر روانہ ہونے والے اس جہاز کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ 14 اپریل کی رات شمالی بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک ایک برفانی تودے سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے بعد جہاز میں تیزی سے پانی بھرنے لگا اور چند گھنٹوں میں وہ سمندر میں ڈوب گیا۔ اس حادثے میں 1,500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ کئی دہائیوں تک ٹائٹینک کے ملبے کا سراغ نہیں مل سکا۔ بالآخر امریکی سمندری سائنس دان رابرٹ بیلارڈ کی قیادت میں ایک مہم چلائی گئی اور ستمبر 1985 میں سمندر کی تقریباً 13,000 فٹ گہرائی میں ٹائٹینک کا ملبہ دریافت کر لیا گیا۔ جہاز دو بڑے حصوں میں ٹوٹا ہوا ملا۔
اہم واقعات
1665 - مغل حکومت اور شیواجی کے درمیان راجا جے سنگھ معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1781 - اسپین کے باشندوں نے لاس اینجلس شہر کی بنیاد رکھی۔
1888 - گاندھی جی نے انگلینڈ کے لیے بحری سفر شروع کیا۔
1946 - بھارت میں عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔
1969 - شمالی ویتنام کے صدر اور بابائے قوم ہو چی منہ کا انتقال ہوا۔
1985 - 73 سال بعد سمندر میں ڈوبے جہاز ٹائٹینک کی تصاویر سامنے آئیں۔ ٹائٹینک حادثے میں اس جہاز پر سوار 1,500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
1998 - امریکی صدر بل کلنٹن نے آئرلینڈ کے ڈبلن میں اعتراف کیا کہ مونیکا لیونسکی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا ایک بڑی غلطی تھی۔
1998 - ڈربن میں 12ویں غیر وابستہ ممالک کی سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
1998 - گوگل کا باضابطہ آغاز ہوا۔ لیری پیج اور سرگئی برِن نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے دوران اسے تیار کیا تھا۔
2009 - گجرات ہائی کورٹ نے جسونت سنگھ کی محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب پر گجرات میں عائد پابندی ختم کر دی۔
2012 - پیرا لمپک کھیلوں میں گریش ہوسانگارا ناگراجے گوڑا نے بھارت کو پہلا تمغہ دلایا۔
پیدائش
1825 - دادا بھائی نوروجی، بھارت کے معروف سیاست داں تھے۔
1880 - بھوپندر ناتھ دت، بھارت کی تحریک آزادی کے معروف لیڈر، مصنف اور ماہر عمرانیات تھے۔
1941 - سشیل کمار شندے، بھارتی سیاست داں۔
1952 - رشی کپور، بھارتی فلم اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار تھے۔
1962 - کرن مورے، بھارتی کرکٹر ہیں۔
1971 - لانس کلوزنر، جنوبی افریقہ کے کرکٹر۔
انتقال
1997 - دھرم ویر بھارتی، بھارت کے معروف ادیب تھے۔
2006 - اسٹیو ارون، آسٹریلیا کی مشہور ٹی وی شخصیت اور ماہر ماحولیات تھے۔
2015 - ولفریڈ ڈیسوزا، انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان اور گوا کے سابق وزیر اعلیٰ تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد