اے ایم یو کی این ایس ایس یونٹ نے یوتھ اِسکل اسٹار مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا
اے ایم یو کی این ایس ایس یونٹ نے یوتھ اِسکل اسٹار مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا علی گڑھ، 3 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس یونٹ نے یوتھ اسکل اسٹار 2026 مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ یہ مقابلے علی گڑھ کی فیو ڈراپس کم
این ایس ایس


اے ایم یو کی این ایس ایس یونٹ نے یوتھ اِسکل اسٹار مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا

علی گڑھ، 3 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس یونٹ نے یوتھ اسکل اسٹار 2026 مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ یہ مقابلے علی گڑھ کی فیو ڈراپس کمپنی کے محمد انس نے منعقد کیے تھے۔ ان میں پوسٹر سازی، مضمون نویسی، تقریر، کہانی نویسی اور حسابی چیلنج شامل تھے۔

پوسٹر سازی کے مقابلے میں پلّوی پرنسکھ، حنیرا خانم، اور اقرا محفوظ نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا، جب کہ مضمون نویسی میں جویریہ سلیم، مریم آفتاب، اور عرشی نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ تقریری مقابلے میں ابھیونش راہی، کنزہ، اور کلثوم بالترتیب اول، دوم اور سوم انعام دیا گیا۔ کہانی نویسی میں مونیکا گپتا، منتشا اور رافعہ اظفر نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ حسابی چیلنج (ارتھمیٹک چیلنج) میں عمیرہ کمال، انوشکا سنگھ، اور مجاہدکو بالترتیب اول، دوم اور سوم انعام دیا گیا۔ فاتحین کو ٹرافیاں، تمغے اور اسناد سے نوازا گیا۔

یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے پرنسپل پروفیسر مجیب احمد انصاری تقسیم انعامات تقریب کے مہمانِ خصوسی جبکہ عبداللہ ہال کی پرووسٹ پروفیسر شیبا جیلانی، اور شعبہ میکینیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر محسن خان مہمانان اعزازی تھے۔ این ایس ایس کے پروگرام افسر ڈاکٹر عبدالجبار نے پروگرام کو مربوط کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande