
پالگھر ضلع کے وڈا علاقے میں واقع ٹینا ربڑ کمپنی میں دیوار گرنے سے 3 مزدور ہلاک
پالگھر، 24 ستمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے وڈا علاقے میں واقع ٹینا ربڑ کمپنی میں جمعرات کی صبح دیوار اچانک گرنے سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت کیشو والکو گنگونا 55، میرا جانو گاولی 60 اور رنجنا دلیپ کومب 35 کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں پالگھر ضلع کے وکرم گڑھ اور وڈا علاقوں کے رہنے والے تھے۔
پولیس کے مطابق مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک دیوار گر گئی اور تینوں ملبے تلے دب گئے۔ انہیں ملبے سے نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد وڈا پولیس موقع پر پہنچی، پنچ نامہ کیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
دریں اثنا مقامی دیہاتیوں نے کمپنی میں حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف پہلے سے سامنے آتی رہی آلودگی سے متعلق شکایات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے