میدنی پور کی آفرین جبیں نے تاریخ رقم کی، 15 گھنٹے میں تیراکی کرکے کیٹالینا چینل عبور کیا
میدنی پور، 24 ستمبر (ہ س):۔ مغربی بنگال کے مغربی میدنی پور کی تیراک آفرین جبیں نے بین الاقوامی اوپن واٹر تیراکی میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آفرین نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیٹالینا چینل کو مسلسل 15 گھنٹے اور 51 سیکنڈ تک تیراک
ایشیائی کھیل: سیما کماری نے 10 ہزار میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا، بھارت کا 16 سالہ انتظار ختم


میدنی پور، 24 ستمبر (ہ س):۔

مغربی بنگال کے مغربی میدنی پور کی تیراک آفرین جبیں نے بین الاقوامی اوپن واٹر تیراکی میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آفرین نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیٹالینا چینل کو مسلسل 15 گھنٹے اور 51 سیکنڈ تک تیراکی کرکے عبور کیا۔ تقریباً 32.5 کلومیٹر طویل اس سمندری راستے کو عبور کرتے ہوئے انہیں تیز لہروں، مخالف سمندری دھاروں، رات کی تاریکی اور جیلی فش سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی مقامی وقت کے مطابق آفرین نے 22 ستمبر کی رات تقریباً 11 بجے کیلیفورنیا کے سان پیڈرو سے تیراکی شروع کی۔ تقریباً 15 گھنٹے تک مسلسل تیرنے کے بعد انہوں نے مقررہ منزل حاصل کر لی۔ کیٹالینا چینل کے مشکل سمندری راستے کو عبور کرنے کے ساتھ ہی آفرین نے بین الاقوامی اوپن واٹر تیراکی میں اپنی کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور اہم باب کا اضافہ کر دیا۔

آفرین کے والد پیر علی کے مطابق تیراکی کے دوران سمندر کے حالات انتہائی مشکل تھے۔ رات کی تاریکی میں بڑی بڑی لہریں مسلسل آفرین سے ٹکرا رہی تھیں۔ کئی بار لہروں کی شدت انہیں پیچھے کی جانب دھکیل دیتی تھی، جبکہ مخالف دھاروں کے باعث ان کی سمت بھی بدل جاتی تھی۔ ایک موقع پر تیز لہروں کی وجہ سے آفرین تقریباً 50 سے 60 فٹ تک بہہ گئی تھیں۔ بعض مواقع پر وہ لہروں کے پیچھے اتنی دور چلی جاتی تھیں کہ ساتھ چلنے والی ٹیم کی نظروں سے بھی اوجھل ہو جاتی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے تیراکی جاری رکھی اور بالآخر چینل عبور کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اس مہم کے دوران آفرین کے ساتھ چلنے والی کشتی پر موجود افراد اور حکام نے سمندر میں بلیو وہیل، سی لائن اور دیگر چھوٹی بڑی وہیلز کو بھی دیکھا۔ آفرین نے بعد میں بتایا کہ تیراکی کے دوران ان کی پوری توجہ اپنے ہدف پر تھی اور سمندری جانداروں پر نہیں۔ ان کے لیے سب سے بڑی پریشانی جیلی فش بنی۔ تیراکی کے دوران کئی مرتبہ جیلی فش کے رابطے میں آنے سے انہیں دشواری ہوئی، لیکن انہوں نے تیراکی نہیں روکی۔

کیٹالینا چینل عبور کرنا آفرین کے لیے اچانک لیا گیا فیصلہ نہیں تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں انگلش چینل عبور کرنے کے بعد انہوں نے کیٹالینا چینل کو اپنا اگلا ہدف بنایا تھا۔ اس چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے خصوصی تیاری شروع کی اور طویل عرصے تک مسلسل مشق کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ روزانہ تقریباً 14 گھنٹے سوئمنگ پول میں تربیت حاصل کرتی تھیں۔

آفرین کی یہ کامیابی ان کی بین الاقوامی اوپن واٹر تیراکی مہم کی اگلی کڑی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 29 جولائی 2025 کو تقریباً 34 کلومیٹر طویل انگلش چینل عبور کیا تھا۔ اس کے بعد مئی 2026 میں انہوں نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان واقع پاک آبنائے کو بھی تیراکی کرکے عبور کیا۔

میدنی پور شہر کے دیوان بابا چوک علاقے کی رہنے والی افرین کی اس کامیابی سے خاندان اور مقامی لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande