شبھیندو ہی بنگال کی سرزمین کے سچے سپوت، ان کی قیادت میں صنعتوں کے لیے خوف سے پاک ماحول تیار ہوا: گوتم اڈانی
کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س)۔ ملک کے معروف صنعت کار اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی قیادت اور کام کرنے کے انداز کی کھل کر تعریف کی ہے۔ جمعرات کو نیو ٹاو¿ن میں منعقدہ پروگرام کے دوران انہوں نے کہا ک
WB-CM-Suvendu-Adhikari-GAUTAM-ADANI-INDUSTRIES-ATM


کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س)۔ ملک کے معروف صنعت کار اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی قیادت اور کام کرنے کے انداز کی کھل کر تعریف کی ہے۔ جمعرات کو نیو ٹاو¿ن میں منعقدہ پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی دوراندیشی اور کوششوں کی بدولت آج بنگال میں صنعتوں اور سرمایہ کاروں کے لیے مکمل طور پر مثبت اور خوف سے پاک ماحول تیار ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب پورے ملک کی نظریں نئی امید کے ساتھ مشرقی ہندوستان اور بالخصوص مغربی بنگال کی جانب لگی ہوئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے اسٹیج سے کہا کہ روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی کے تئیں شبھیندو ادھیکاری کی غیر متزلزل وابستگی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست کے سچے سپوت ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ موجودہ قیادت کی رہنمائی میں مغربی بنگال ترقی کے ایک تاریخی اور نئے باب میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

صنعت کار نے کہا کہ جس عزم اور خلوص کے ساتھ حکومت کام کر رہی ہے، اسی کی بنیاد پر ریاست کی کایا پلٹ ہوگی اور یہ ایک بار پھر نئی بلندیوں پر قائم ہوگی۔اڈانی نے کہا کہ ریاست طویل عرصے تک صنعتی تعطل اور اقتصادی بحران کے دور سے گزری ہے، لیکن موجودہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں تیار ہوئے سازگار ماحول نے بڑے صنعتی گھرانوں میں زبردست اعتماد پیدا کیا ہے۔ اسی انتظامی اعتماد اور خوف سے پاک طرزِ کار سے متاثر ہو کر ان کا گروپ ریاست کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر شراکت دار بننے کے لیے آگے آیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ کی مضبوط قیادت میں بنگال نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کرے گا بلکہ ملک کے اہم ترین صنعتی اور اقتصادی مراکز میں سے ایک بن کر ابھرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande