بنگال میں 2035 تک ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا اڈانی گروپ، ’اڈانی آروگیہ مندر‘ کا سنگ بنیاد
کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س): ۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جمعرات کو نیو ٹاو¿ن میں مجوزہ ’اڈانی آروگیہ مندر‘ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران مغربی بنگال کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس صحت کے منصوبے میں 4,0
بنگال میں 2035 تک ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا اڈانی گروپ، ’اڈانی آروگیہ مندر‘ کا سنگ بنیاد


کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س): ۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جمعرات کو نیو ٹاو¿ن میں مجوزہ ’اڈانی آروگیہ مندر‘ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران مغربی بنگال کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس صحت کے منصوبے میں 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس سے 10 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا گروپ 2035 تک مغربی بنگال کے مختلف شعبوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

نیو ٹاو¿ن میں منعقدہ بھومی پوجن کی تقریب میں گوتم اڈانی کے ساتھ ان کی اہلیہ پریتی اڈانی اور بیٹے کرن اڈانی بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ ’اڈانی آروگیہ مندر‘ دو ہزار بستروں پر مشتمل ایک غیر منافع بخش طبی ادارہ ہوگا۔ عوامی خدمت کے پیش نظر اس کے کل بستروں میں سے ایک ہزار بستر ریاستی اور مرکزی حکومت کی صحت بیمہ اسکیموں کے تحت اہل کم آمدنی والے طبقات کے لیے مختص رکھے جائیں گے۔ اس جدید طبی احاطے میں صرف اسپتال ہی نہیں بلکہ ایک میڈیکل کالج کے ساتھ جدید تحقیقی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

ریاست کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا کہ صحت کی خدمات جہاں انفرادی زندگیوں کو تبدیل کرسکتی ہیں، وہیں بنیادی ڈھانچہ لاکھوں لوگوں کے لیے دستیاب مواقع کو بھی بدل سکتا ہے، اور یہی بنگال کے تئیں ان کی بڑی وابستگی کا نقطہ آغاز ہے۔

اپنے طویل مدتی منصوبے کے تحت اڈانی گروپ 2035 تک بندرگاہوں، لاجسٹکس، بجلی کی پیداوار، سڑکوں، پلوں، شاہراہوں، گرین سیمنٹ اور ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹروں جیسے اہم صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ گروپ نے کولکاتا کی تاریخی انتظامی عمارت رائٹرز بلڈنگ کی تزئین و مرمت میں بھی مکمل تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔

بنگال کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اڈانی نے کہا کہ اس ریاست میں بھارت کے صنعتی علاقوں، شمال مشرقی خطے اور خلیج بنگال کے درمیان ایک اہم سمندری اور لاجسٹک رابطے کے طور پر کام کرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جغرافیائی حیثیت بنگال کو ایسا بنیادی ڈھانچے کا فائدہ فراہم کرتی ہے جس کی برابری بہت کم خطے کر سکتے ہیں، اور اسی وجہ سے یہ ریاست محض ایک گیٹ وے سے کہیں زیادہ بڑی اقتصادی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande