
۔پولیس سکیورٹی میں روانہ ہوئی ای ڈی ٹیم، گماڈا کے کسی افسر کو حراست میں نہیں لیا گیا
موہالی، 24 ستمبر (ہ س)۔ گریٹر موہالی ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (گماڈا) کے ہیڈکوارٹر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تقریباً 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی چھاپہ ماری جمعرات کی دوپہر تقریباً 11:30 بجے ختم ہوگئی۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ای ڈی کی ٹیم ضبط کیے گئے دستاویزات اور اسکین کیے گئے ریکارڈ سے متعلق ہارڈ ڈسک 30 سے زائد بیگ میں اپنے ساتھ لے گئی۔
ای ڈی نے منگل کی صبح گماڈا دفتر میں کارروائی شروع کی تھی اور زمین کے حصول، زمین کے استعمال میں تبدیلی (چینج آف لینڈ یوز) اور نجی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملات کے ریکارڈ کی چھان بین کی تھی ۔ اگرچہ ای ڈی کی جانب سے ضبط کیے گئے سامان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم تفتیشی ایجنسی کو مزید تحقیقات کے لیے اہم دستاویزات ملنے کی بات کہی جا رہی ہے۔
جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنما اور کارکن گماڈا دفتر کے باہر پہنچے اور مرکز اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے ای ڈی کی کارروائی کو سیاسی دباو سے جوڑتے ہوئے الزام لگایا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب حکومت اور افسران پر دباو¿ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مظاہرے کے باعث ای ڈی کی ٹیم کو دفتر سے نکلنے کے بعد پولیس سکیورٹی میں چنڈی گڑھ کی سرحد تک پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی نے گماڈا کے کسی بھی افسر کو حراست میں نہیں لیا ہے۔ پنجاب کے ہاو¿سنگ سیکریٹری وکاس گرگ سمیت سینئر افسران کارروائی ختم ہونے کے بعد اپنے کام پر واپس آ گئے۔ تفتیشی ایجنسی نے کارروائی کے دوران گماڈا کے کئی سینئر افسران سے پوچھ گچھ کی اور مختلف فائلوں، موبائل فون اور دفتر کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی جانچ کی۔ مانا جا رہا ہے کہ ضبط کیے گئے دستاویزات کی جانچ کے بعد ای ڈی آنے والے دنوں میں متعلقہ افسران کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کر سکتی ہے۔ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد