
فیروز خان ہندوستانی سنیما کے سب سے اسٹائلش اور کرشماتی اداکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں میں سے ایک تھے۔ انہیں ہندوستانی سنیما کا پہلا ’اسٹائل آئیکون‘ مانا جاتا ہے، جنہوں نے بھارتی پردے پر اپنے منفرد انداز اور مغربی طرز کی چھاپ چھوڑی۔ انکا اصل نام ذوالفقار علی شاہ خان تھا۔ انکی پیدائش 25 ستمبر 1939 کو بنگلور (اس وقت میسور ریاست، برطانوی ہندوستان) میں ہوئی تھی۔ ان کے والد افغان پٹھان تھے، جبکہ والدہ ایرانی نژاد تھیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں 60 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی یادگار فلموں میں اپرادھ، دھرماتما، قربانی، جانباز اور دیاوان شامل ہیں، جبکہ پردۂ سیمیں پر ان کی آخری موجودگی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ویلکم میں انڈرورلڈ ڈان ’آر ڈی ایکس‘ کے کردار میں رہی۔ بطور ہدایت کار ان کی فلم قربانی (1980) بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم کے گانے آج بھی مقبول ہیں۔ 27 اپریل 2009 کو بنگلور میں کینسر کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔
اہم واقعات
1340 — انگلینڈ اور فرانس نے ’غیر مسلح کرنے کے معاہدے‘ پر دستخط کیے۔
1524 — واسکو ڈا گاما آخری بار وائسرائے بن کر ہندوستان آئے۔
1639 — امریکہ میں پہلی ’پرنٹنگ پریس‘ کا آغاز ہوا۔
1897 — برطانیہ میں پہلی بس سروس شروع ہوئی۔
1974 — پانچویں پانچ سالہ منصوبے کی تکمیل ہوئی۔
1974 — امریکہ نے نیواڈا کے تجرباتی مقام پر جوہری تجربہ کیا۔
1992 — چین نے لَوپ نور، عوامی جمہوریہ چین میں جوہری تجربہ کیا۔
1992 — امریکی خلائی ادارے ناسا نے ’مارس آبزرور‘ خلائی جہاز خلا میں روانہ کیا۔
2006 — پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار سندھ کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو نوجوان کو پاکستانی فوج میں شامل کیا گیا۔
2006 — خلائی سفر پر جانے والی ایران کی پہلی خاتون انوشہ انصاری نے اپنے ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔
2008 — چین نے خلائی جہاز ’شین ژو 7‘ روانہ کیا۔
2009 — بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے کے حوالہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
2018 — مہندر سنگھ دھونی دبئی میں ایشیا کپ کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرکے 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کپتانی کرنے والے پہلے بھارتی بنے۔
2020 — قومی طبی کمیشن (این ایم سی) وجود میں آیا اور اس نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جگہ لی۔ اسے بھارت کے طبی تعلیمی اداروں اور طبی پیشہ ور افراد کے ضابطۂ کار کے لیے پالیسیاں بنانے کا اختیار حاصل ہے۔
پیدائش
1914 — چودھری دیوی لال — بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم، بھارتی سیاست کے بزرگ رہنما، مجاہدِ آزادی اور ہریانہ کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
1916 — دین دیال اپادھیائے — معروف مفکر اور تنظیم ساز۔
1920 — ستیش دھون — بھارت کے معروف راکٹ سائنس دان۔
1927 — جگ موہن ملہوترا — بھارتی سول سروس کے سابق بیوروکریٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان تھے۔
1939 — فیروز خان — معروف اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار۔
1977 — دیویا دتہ — فلم اداکارہ۔
وفات
1955 — رکما بائی — بھارت کی پہلی خاتون طبیب تھیں۔
1958 — جان بی واٹسن — امریکی ماہرِ نفسیات۔
1980 — جان بونہم — انگریز موسیقار اور نغمہ نگار۔
1990 — ایس. مکھرجی — بھارت کے سابق 20ویں چیف جسٹس تھے۔
2007 — جن کرشن مورتی — 2001 سے 2002 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر رہے۔
2010 — کنہیا لال نندن — سینئر صحافی اور ادیب۔
2020 — ایس. پی. بالاسبرامنیم — بھارتی سنیما کے معروف پسِ پردہ گلوکاروں میں سے ایک تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد