ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے شمالی کمان کے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں, 24 ستمبر (ہ س): بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بدھ کے روز ناردرن کمانڈ کے دورے کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چی
Army


جموں, 24 ستمبر (ہ س): بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بدھ کے روز ناردرن کمانڈ کے دورے کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو اہم آپریشنل امور اور مختلف افواج کے درمیان جاری تال میل سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ویسٹرن ایئر کمانڈ اور ناردرن کمانڈ کے درمیان حکمت عملی سے لے کر عملی سطح تک موجود مثالی تال میل اور مشترکہ کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کمانڈز کے درمیان مربوط انداز میں کام کرنے کا طریقہ مستقبل کی کارروائیوں کے لیے اہم مثال ہے۔ ایئر چیف نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے تمام اہلکاروں کے عزم اور خدمات کی بھی ستائش کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande