مدھیہ پردیش میں آج 10 اضلاع میں تیز بارش کا الرٹ ، مشرقی علاقوں میں انتہائی موسلادھار بارش کی وارننگ
بھوپال، 24 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مانسون کی وداعی سے قبل ایک بار پھر بارش کا سلسلہ تیز ہونے والا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے موسمی سسٹم کے اثر سے جمعرات کو 10 اضلاع میں بھاری بارش کا اندازہ ہے، جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو مشرقی مدھیہ پردیش میں انتہائی
بارش کی علامتی تصویر


بھوپال، 24 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مانسون کی وداعی سے قبل ایک بار پھر بارش کا سلسلہ تیز ہونے والا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے موسمی سسٹم کے اثر سے جمعرات کو 10 اضلاع میں بھاری بارش کا اندازہ ہے، جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو مشرقی مدھیہ پردیش میں انتہائی موسلادھار بارش کی وارننگ ہے۔ ان دونوں دنوں میں مغربی حصے میں بھی بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں اب تک اوسطاً 34.3 انچ (870.5 ملی میٹر) بارش ہو چکی ہے، جو معمول کے کوٹے کا 91.9 فیصد ہے۔ معمول کی بارش کے مقابلے ریاست ابھی 2.4 انچ پیچھے ہے۔ خلیج بنگال میں بنا ڈپریشن فعال ہے اور اس کے اثر سے ریاست کے کئی حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعرات کو چھترپور، پنا، ستنا، امریا، شہڈول، ڈنڈوری، منڈلا، بال گھاٹ، سیونی اور چھندواڑہ میں بھاری بارش ہونے کا اندازہ ہے۔

وہیں بھوپال، رائسین، سیہور، راج گڑھ، ودیشا، اندور، دھار، علی راج پور، برہان پور، بڑوانی، کھنڈوا، کھرگون، جھابوا، اجین، نیمچ، آگر-مالوا، مندسور، شاجاپور، دیواس، رتلام، نرمدا پورم، بیتول، ہردا، گوالیار، گنا، شیوپوری، دتیا، اشوک نگر، مرینا، بھنڈ، شیوپور، جبل پور، کٹنی، نرسنگھ پور، پانڈھرنا، ریوا، سیدھی، سنگرولی، مئو گنج، میہر، انوپ پور، ساگر، دموہ، ٹیکم گڑھ اور نیواڑی میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پیشین گوئی کے مطابق 25 اور 26 ستمبر کو مشرقی مدھیہ پردیش میں انتہائی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں مغربی مدھیہ پردیش میں دونوں دن بھاری بارش کی وارننگ ہے۔ گرج چمک اور تیز ہواوں کے اثرات بھی کئی مقامات پر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اس سسٹم کی وجہ سے مانسون کی رخصتی سے عین قبل ریاست میں ایک اور بارش کا دور بننے کی صورتِ حال ہے۔ جنوب مغربی مانسون کا معمول کا وقت یکم جون سے 30 ستمبر تک مانا جاتا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی۔ بھوپال میں رک رک کر کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش ہوتی رہی۔ نرمدا پورم کے اٹارسی میں تقریباً آدھے گھنٹے تک تیز بارش ہوئی۔ کھرگون میں تیز بارش کے باعث اناج منڈی میں رکھا تقریباً 200 کوئنٹل مکئی بھیگ گیا۔ کھنڈوا اور ٹیکم گڑھ سمیت کئی اضلاع میں بھی بارش درج کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande