چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے واٹس ایپ چیٹ لیک کیا
کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س): ۔ الیکشن کمیشن کے اندر جاری مبینہ اختلافات اور خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق مبینہ اختلافِ رائے کے درمیان، ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے چیف
چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے واٹس ایپ چیٹ لیک کیا


کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س): ۔

الیکشن کمیشن کے اندر جاری مبینہ اختلافات اور خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق مبینہ اختلافِ رائے کے درمیان، ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر سخت حملہ کیا ہے۔

ابھیشیک نے انتخابی مبصرین کے ایک مبینہ واٹس ایپ گروپ کے اپریل کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ سے تقریباً 30 لاکھ نام ہٹانے کی ایک منصوبہ بند کارروائی چلائی گئی، جس کا مبینہ مقصد ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانا تھا۔ اس الزام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سامنے آنے والے مبینہ پیغامات اور دستاویزات کو دبایا یا نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور معاملے کی عدالت کی نگرانی میں آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے میں ذمہ داری طے کی جانی چاہیے۔

یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن کے اندر ایس آئی آر سے متعلق فیصلوں پر دو الیکشن کمشنروں کے اعتراضات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے دوران بڑی تعداد میں ووٹروں کے ناموں کو لے کر بھی تنازع پیدا ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 90 لاکھ نام ہٹائے گئے، جبکہ تقریباً 60 لاکھ ووٹروں کو ’لاجیکل ڈسکریپینسی‘ کی بنیاد پر جانچ کے دائرے میں رکھا گیا۔ ان میں سے تقریباً 32.68 لاکھ افراد کو اہل قرار دیا گیا اور تقریباً 27.16 لاکھ نام ہٹانے کا حکم دیا گیا۔

ابھیشیک بنرجی کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹ میں تبدیلی کے عمل کو اپوزیشن کے حامیوں کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مغربی بنگال کے علاوہ ہریانہ اور بہار میں بھی ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر سوال اٹھائے ہیں۔

ابھیشیک بنرجی نے گیانیش کمار کے خلاف فوری کارروائی اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ دوبارہ دہرایا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ ایس آئی آر کے عمل کو لے کر الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ اس تنازع کے درمیان اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماو¿ں نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے استعفے یا انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande