کولکاتا، دہلی سمیت 17 مقامات پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، علی گڑھ اور بالی گنج میں بھی ریڈ
کولکاتا، 23 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں میں ایک ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی، بنگلورو اور کولکاتا سمیت مجموعی طور پر 17 مقامات پر طویل چھاپہ ماری کی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی تفتیش کے سلسلے میں بدھ کی صبح کولکاتا میں
WB-kolkata-ED-RAID-Aligarh-Ballygunge-17-locations


کولکاتا، 23 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں میں ایک ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی، بنگلورو اور کولکاتا سمیت مجموعی طور پر 17 مقامات پر طویل چھاپہ ماری کی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی تفتیش کے سلسلے میں بدھ کی صبح کولکاتا میں ای ڈی کے افسران نے ایک معروف تاجر کے گھر پر اچانک چھاپہ مارا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، علی پور میں واقع ایک کاروباری شخص کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی ٹیم گہری تلاشی اور دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔ اسی معاملے کی کڑیاں جوڑتے ہوئے کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں بھی ایک دوسرے مقام پر متوازی چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی مشتبہ مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کے زاویے سے ان مقامات کی تلاشی لے رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ معاملہ کروڑوں روپے کی بدعنوانی سے متعلق ہے۔ فی الحال ای ڈی نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ مرکزی ایجنسی کے افسران کے ساتھ مرکزی فورس کے جوان بھی موجود ہیں۔ خبر لکھے جانے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande