رامبن کے بٹوت علاقے میں دو پولیس اہلکار کار میں مردہ پائے گئے
جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ ضلع رام بن کے بٹوت علاقے میں منگل کی شام دو پولیس اہلکار ایک گاڑی کے اندر مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع پولیس لائنز رام بن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل فرید احمد اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد یعقوب بٹوت کے ثناء
Crime


جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ ضلع رام بن کے بٹوت علاقے میں منگل کی شام دو پولیس اہلکار ایک گاڑی کے اندر مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع پولیس لائنز رام بن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل فرید احمد اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد یعقوب بٹوت کے ثناء علاقے میں زیارت موڑ کے قریب ایک گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

مقامی لوگوں نے دونوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی موت کی اصل وجہ اور واقعے کے حالات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande