آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی نمبر کے ساتھ کبوتر پکڑا گیا
آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی نمبر کے ساتھ کبوتر پکڑا گیا جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی موبائل نمبر درج انگوٹھی کے ساتھ ایک کبوتر ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق کبوتر کی ٹانگ میں لگی ان
Pigeon


آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی نمبر کے ساتھ کبوتر پکڑا گیا

جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی موبائل نمبر درج انگوٹھی کے ساتھ ایک کبوتر ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق کبوتر کی ٹانگ میں لگی انگوٹھی پر پاکستانی موبائل نمبر درج ہے۔ کبوتر کے پاکستانی حدود سے اڑ کر آنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کبوتر ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے انگوٹھی پر درج نمبر اور دیگر معلومات کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ اس کی اصل اور انگوٹھی کے مقصد کا پتہ لگایا جا سکے۔حکام کے مطابق آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی حدود سے مبینہ طور پر آنے والے کبوتروں کے ملنے کا یہ حالیہ واقعہ ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande