
آئیچی-ناگویا (جاپان)، 23 ستمبر (ہ س):۔
بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بدھ کو پول بی کے مقابلے میں تھائی لینڈ کو 20-1 سے شکست دے دی۔ گِفو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں حاصل ہونے والی اس جیت کے ساتھ بھارت نے مسلسل تیسرے میچ میں دوہرے ہندسے میں گول کیے ہیں۔ اس جیت کے بعد بھارتی ٹیم پول بی کی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اب بھارت کا مقابلہ جمعہ کو جاپان سے ہوگا۔
بھارت نے اس سے قبل ازبکستان کو 19-0 اور انڈونیشیا کو 17-1 سے شکست دی تھی۔ تھائی لینڈ کے خلاف بھارت کی جانب سے دیپیکا نے نو گول کیے، جبکہ نونیت کور نے چار اور ر±توجا پیسال نے تین گول داغے۔ نیہا، لالریمسیامی، ساکشی رانا اور کپتان سلیمہ ٹیٹے نے بھی ایک ایک گول کیا۔
دیپیکا نے اپنے تمام نو گول پنالٹی کارنر کے ذریعے کیے۔ وہ ایشیائی کھیلوں میں ایک ہی میچ میں نو گول کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہاکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ تین مقابلوں میں دیپیکا اب تک بھارت کے لیے 20 گول کر چکی ہیں۔
بھارت نے میچ کے آغاز ہی سے اپنا دباو¿ برقرار رکھا اور تھائی لینڈ کی دفاعی صف پر مسلسل حملے کیے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پنالٹی کارنر کا بھی مو¿ثر انداز میں استعمال کیا اور پورے میچ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔ تھائی لینڈ کو بالآخر میچ کے چوتھے کوارٹر میں ایک گول کرنے میں کامیابی ملی۔ سپانسا سمانسو کے پنالٹی کارنر پر لگائے گئے ڈریگ فلک میں معمولی ڈیفلیکشن ہوا اور گیند بھارتی گول میں چلی گئی۔
بھارت نے 2023 میں ہانگژو میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ بھارتی خواتین ٹیم اب 1982 کے بعد ایشیائی کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتنے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ 1982 میں دہلی میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں کے افتتاحی خواتین ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ