
نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مشہور کوی رام دھاری سنگھ دنکر کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بیداری اور قومی فخر کے جذبات سے سرشار دنکر کی پُرجوش شاعری آج بھی ملک کے عوام کے دلوں میں شجاعت، جوش اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی شاعر دنکر کی تخلیقات نے جہاں ادب کو مالا مال کیا، وہیں ملک کے عوام میں مادرِ وطن سے محبت اور قومی جذبے کو بھی بیدار کیا۔ ان کی عظیم شخصیت اور لازوال ادب آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے کہا، ’’مشہور کوی رام دھاری سنگھ دنکر جی کی جینتی پر انہیں میرا صد صد نمن۔ عوامی بیداری اور قومی فخر کے جذبات سے بھرپور ان کی پُرجوش شاعری آج بھی ملک کے عوام کے دلوں میں شجاعت، جوش اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ دنکر کی تخلیقات نے ادب کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی تحریک دی۔ ان کی عظیم شخصیت اور لازوال تخلیقات آنے والی صدیوں تک ہندوستانیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ رام دھاری سنگھ دنکر ہندی ادب کے ممتاز کوی میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی تخلیقات میں قومی جذبے، عوامی بیداری، شجاعت اور سماجی مسائل کی مؤثر عکاسی ملتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan