وزیر اعظم نے ’آیوشمان بھارت‘ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر اسکیم کی کامیابیوں کو سراہا
نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت خدمات کی پہل ’آیوشمان بھارت‘ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر اسکیم کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک کے ہر شہری کو معیاری اور سستی صحت خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت
وزیر اعظم نے ’آیوشمان بھارت‘ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر اسکیم کی کامیابیوں کو سراہا


نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت خدمات کی پہل ’آیوشمان بھارت‘ کے آٹھ سال مکمل ہونے پر اسکیم کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک کے ہر شہری کو معیاری اور سستی صحت خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 60 کروڑ سے زیادہ افراد کو ہر سال پانچ لاکھ روپے تک کا صحت تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ آٹھ سال قبل آیوشمان بھارت کا آغاز اس سوچ کے ساتھ کیا گیا تھا کہ ملک کے ہر شہری کو بہتر اور سستی طبی سہولیات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت کروڑوں شہریوں کو سالانہ پانچ لاکھ روپے تک کا ہیلتھ کَور فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آیوشمان بھارت کے ذریعے لوگوں کے طبی اخراجات میں بڑی بچت ممکن ہوئی ہے۔ اس کا وسیع فائدہ غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو پہنچا ہے۔ اسکیم نے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے لیے سنگین بیماریوں کے علاج سے متعلق اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

وزیر اعظم نے صحت خدمات کو لوگوں کے گھروں کے قریب پہنچانے کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم کیے گئے ’آیوشمان آروگیہ مندر‘ بنیادی صحت خدمات کی رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان مراکز میں اب تک 500 کروڑ سے زیادہ افراد کے دورے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان آروگیہ مندروں کے توسیع سے زمینی سطح پر بنیادی صحت کے ڈھانچے کو مضبوطی ملی ہے اور لوگوں کو اپنے آس پاس ہی صحت کی سہولیات دستیاب ہو رہی ہیں۔ اس سے صحت خدمات کی رسائی کو مزید وسیع بنانے میں مدد ملی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت کی توسیع ملک میں صحت خدمات کو زیادہ قابل رسائی اور سستا بنانے کی سمت میں کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسکیم کے تمام مستحقین کو مبارکباد بھی دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande