
ہندوستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں 24 ستمبر کا دن ایک اہم کامیابی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ سال 2014 میں اسی دن ہندوستان نے اپنی پہلی ہی کوشش میں خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں پہنچا کر دنیا کو اپنی خلائی صلاحیت کا تعارف کرایا تھا۔
ہندوستان کا یہ مریخ مشن اس لیے بھی خاص رہا، کیونکہ ملک نے پہلی کوشش میں ہی مریخ کے مدار تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس نے اپنے پہلے مریخ مشن میں ہی کامیابی حاصل کی۔
دیگر اہم واقعات
1688 - فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1726- ایسٹ انڈیا کمپنی کو بمبئی، کلکتہ اور مدراس میں میونسپل کارپوریشن اور میئر کی عدالتیں قائم کرنے کا اختیار دیا گیا۔
1861 - معروف ہندوستانی خاتون مجاہدِ آزادی بھیکاجی کاما کی پیدائش۔
1932 - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے درمیان پونے کی یروڈا سینٹرل جیل میں ’دلتوں‘ کے لیے قانون ساز اسمبلیوں میں نشستیں مختص کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی معاہدہ ہوا۔
1940 -ہندوستان کی مشہور خاتون تیراک آرتی ساہا کی پیدائش۔
1948- ہونڈا موٹر کمپنی کا قیام۔
1950- مشہورسابق ہندوستانی کرکٹر موہندر امرناتھ کی پیدائش۔
1965- یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور مصر کے درمیان معاہدہ۔
1968- جنوبی افریقی ملک سوازی لینڈ اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
1971- برطانیہ نے جاسوسی کے الزام میں 90 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا۔
1971 - عالمی سطح پر تیر اندازی کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے معروف تیرانداز لمبا رام کی پیدائش۔
1978- سابق سوویت یونین نے زیرِ زمین جوہری تجربہ کیا۔
1990- مشرقی جرمنی نے وارسا معاہدے سے خود کو الگ کر لیا۔
1996- جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) پر دستخط کا آغاز ہوا، امریکہ اس معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا ملک تھا۔
2005- آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔
2006- جنوبی ہند کی اداکارہ اور معروف بھرت ناٹیم ڈانسر پدمنی کا انتقال۔
2007- میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف دارالحکومت یانگون میں ایک لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
2008- مدراس ہائی کورٹ نے راجیو گاندھی قتل معاملے میں نلنی اور دو دیگر مجرموں کی قبل از وقت رہائی سے متعلق عرضی خارج کر دی۔
2009- ملک کے پہلے چندریان-1 نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کا پتہ لگایا۔
2013- پاکستان کے بلوچستان میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 515 افراد ہلاک ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد