کٹھوعہ کے سنئیر بی جے پی لیڈر کا 17 سالہ فرزند لاپتہ
جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی وجے کمار کا 17 سالہ بیٹا منگل کی شام لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیارہویں جماعت کا طالب علم آدتیہ
Missing


جموں، 23 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی وجے کمار کا 17 سالہ بیٹا منگل کی شام لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیارہویں جماعت کا طالب علم آدتیہ کمار شام تقریباً 4 بج کر 15 منٹ پر ہیرانگر سے جموں جانے والی بس میں سوار ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس نے طالب علم کی تلاش کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور بس کے ڈرائیور و کنڈکٹر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے تاکہ آدتیہ کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا جاسکے۔ کٹھوعہ سے جموں اور ملحقہ پنجاب کی جانب جانے والے راستوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے سلسلے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande