گورکھپور: راپتی ندی کے کنارے چھاپے ماری ، 25 لیٹر کچی شراب برآمد، کئی بھٹیاں بھی مسمار کی گئیں
گورکھپور، 22 ستمبر (ہ س)۔ غیر قانونی شراب کی تیاری، فروخت، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت محکمہ آبکاری نے منگل کو راج گھاٹ تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ محکمہ آبکاری اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے راپتی ندی کے
UP-GORAKHPUR-ILLICIT-LIQUOR-RECOVER


گورکھپور، 22 ستمبر (ہ س)۔ غیر قانونی شراب کی تیاری، فروخت، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت محکمہ آبکاری نے منگل کو راج گھاٹ تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔

محکمہ آبکاری اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے راپتی ندی کے کنارے امرود کے باغات، جھاڑیوں اور دیگر مشتبہ مقامات پر چھاپے مار کر 25 لیٹر غیر قانونی کچی شراب برآمد کی۔ اس کے علاوہ شراب تیار کرنے کے لیے رکھا گیا تقریباً 250 کلو گرام لَہن بھی برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ٹیم نے غیر قانونی شراب بنانے میں استعمال ہونے والی کئی بھٹیوں کو بھی مسمار کر دیا۔

محکمہ آبکاری کی اس کارروائی سے غیر قانونی کچی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد میں کھلبلی مچ گئی۔ ٹیم نے موقع پر موجود مشتبہ سرگرمیوں کی جانچ کرتے ہوئے غیر قانونی شراب کی تیاری سے متعلق شواہد بھی جمع کیے۔ معاملے میں آبکاری قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande