کار حادثے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی
جموں, 22 ستمبر (ہ س): ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے بھالہ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک کار بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق اگنس کار بھالہ علاقے سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر
Accident


جموں, 22 ستمبر (ہ س): ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے بھالہ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک کار بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق اگنس کار بھالہ علاقے سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے باعث کار الٹ گئی اور اس میں سوار تمام چھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

زخمیوں کی شناخت ریا دیوی ، رجنی دیوی، سلندر کمار ، روہت کمار ، رومیش کمار اور سونو شرما کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے اسباب کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande