چھاترو عصمت دری و قتل معاملے کا ملزم ٹیچرنوکری سے برطرف
جموں, 22 ستمبر (ہ س): جموں و کشمیر حکومت نے کشتواڑ کے گورنمنٹ مڈل اسکول بمل پورہ، گورینال میں تعینات گریڈ-دوم استاد خالد حسین کو آئین ہند کے آرٹیکل 311(2)(بی) کے تحت سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری حکم نامہ کے
Dismissed


جموں, 22 ستمبر (ہ س): جموں و کشمیر حکومت نے کشتواڑ کے گورنمنٹ مڈل اسکول بمل پورہ، گورینال میں تعینات گریڈ-دوم استاد خالد حسین کو آئین ہند کے آرٹیکل 311(2)(بی) کے تحت سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق خالد حسین کے خلاف پولیس اسٹیشن چھاترو میں ایف آئی ڑ نمبر 34/2026 درج ہے۔ ایف آئی آر میں بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کی مختلف دفعات کے علاوہ پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنسز ایکٹ کی دفعات 4، 6، 8، 10 اور 17 شامل کی گئی ہیں۔

حکومت کے مطابق کیس کے حقائق، حالات اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد خالد حسین کے خلاف بڑی تادیبی کارروائی ضروری قرار دی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں محکمانہ انکوائری کرانا معقول طور پر ممکن نہیں تھا، اس لیے آرٹیکل 311(2)(بی) کے تحت کارروائی کی گئی۔

حکم نامے کے مطابق ملازمت سے برطرفی کے بعد خالد حسین عام طور پر مستقبل میں سرکاری ملازمت کے لیے بھی نااہل ہوں گے۔ حکومت نے اس معاملے کو ’انتہائی نایاب معاملات‘کے زمرے میں قرار دیا ہے۔برطرفی کا حکم محکمہ اسکول ایجوکیشن کے کمشنرسکریٹری رام نواس شرما کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande