ڈی ناگیندر کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت
ڈی ناگیندر کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعتحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔ سپریم کورٹ نے انحراف کے الزام کے تحت اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا سامنا کرنے والے ڈی ناگیندرکی درخواست کی 23 ستمبر کوسماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اپریش کمارس
ڈی ناگیندر کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت


ڈی ناگیندر کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعتحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔ سپریم کورٹ نے انحراف کے الزام کے تحت اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا سامنا کرنے والے ڈی ناگیندرکی درخواست کی 23 ستمبر کوسماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اپریش کمارسنگھ کی زیر قیادت بنچ نے ڈی ناگیندر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردیا تھا۔ ہائی کورٹ کے احکامات کو ناگیندر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ کے سینئروکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس سوریا کانت کی بنچ پرآج خصوصی تذکرہ کے تحت یہ مسئلہ اٹھایا۔انہوں نے درخواست کی عاجلانہ سماعت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کی صورت میں خیریت آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن سے جاری کیا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے چہارشنبہ کو اس معاملہ کی سماعت سے اتفاق کرلیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ڈی ناگیندر نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے بارے میں منفی بیان دیا تھا لیکن اچانک سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مکل روہتگی کے خصوصی تذکرہ کے بعد چیف جسٹس نے 23 ستمبرکو اپیل کو فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande