کھرگے سے ریاستی وزیر ویویک وینکٹ سوامی کی ملاقات
کھرگے سے ریاستی وزیر ویویک وینکٹ سوامی کی ملاقاتحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔ وزیر محنت جی ویویک وینکٹ سوامی نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملکارجن کھرگے سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اوربتایا کہ صدر کانگریس مکمل طورپرتندرست
کھرگے سے ریاستی وزیر ویویک وینکٹ سوامی کی ملاقات


کھرگے سے ریاستی وزیر ویویک وینکٹ سوامی کی ملاقاتحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔

وزیر محنت جی ویویک وینکٹ سوامی نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملکارجن کھرگے سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اوربتایا کہ صدر کانگریس مکمل طورپرتندرست ہے۔ ملاقات کے دوران کھرگے نے اسپیکر قانون سازاسمبلی کے خلاف بی آرایس ارکان کے توہین آمیز تبصرے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اسمبلی کی کارروائی اور سیشن کے دوران پیش آئے واقعات کی تفصیلات حاصل کی۔ دونوں قائدین نے تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور سیکشن 22 اے کے تحت ممنوعہ فہرست میں اراضیات کی منتقلی کے مسئلہ پربات چیت کی۔ جی ویویک نے ملکارجن کھرگے کو حکومت کے فلاحی اقدامات اور 1000 دن کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ کھرگے نے موسمی تبدیلی کی صورت میں حکومت کی جانب سے کسانوں کی امداد اور متبادل فصلوں کی رہنمائی کے بارے میں استفسار کیا۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande