کیپری اسپورٹس اور اے آئی ایف ایف کے درمیان 15 سالہ شراکت داری، آئی ڈبلیو ایل کے تجارتی حقوق حاصل
ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ بھارت کے معروف اسپورٹس ادارے کیپری اسپورٹس نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ساتھ 15 سالہ طویل مدتی شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت کیپری اسپورٹس کو انڈین ویمنز لیگ (آئی ڈبلیو ایل) اور انڈین ویمنز لیگ 2 (آئ
کیپری اسپورٹس اور اے آئی ایف ایف کے درمیان 15 سالہ شراکت داری، آئی ڈبلیو ایل کے تجارتی حقوق حاصل


ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ بھارت کے معروف اسپورٹس ادارے کیپری اسپورٹس نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ساتھ 15 سالہ طویل مدتی شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت کیپری اسپورٹس کو انڈین ویمنز لیگ (آئی ڈبلیو ایل) اور انڈین ویمنز لیگ 2 (آئی ڈبلیو ایل 2) کی تجارتی ترقی اور مارکیٹنگ کے حقوق حاصل ہوئے ہیں۔ یہ شراکت داری بھارت میں خواتین کے کلب فٹبال کے لیے طویل مدتی اور پائیدار تجارتی ڈھانچہ تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

شراکت داری کے تحت کیپری اسپورٹس دونوں لیگوں کی تجارتی ترقی اور مارکیٹنگ کی قیادت کرے گی۔ اس کا مقصد ناظرین کی تعداد میں اضافہ، کلبوں اور کھلاڑیوں کی تشہیر اور رسائی کو بڑھانا، برانڈز اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نشریات اور ڈیجیٹل مشغولیت کو مضبوط بنانا اور خواتین کے کلب فٹبال کے پورے ماحولیاتی نظام میں تجارتی مواقع کو فروغ دینا ہے۔

کیپری اسپورٹس نے حال ہی میں نووا اسپورٹس کا آغاز کیا ہے، جو نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک فٹبال میں لڑکیوں کی شرکت اور مواقع بڑھانے پر مرکوز ایک پہل ہے۔ کمپنی کا آئندہ دہائی میں 15 لاکھ لڑکیوں تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ نووا اسپورٹس کے نچلی سطح کے پروگراموں اور آئی ڈبلیو ایل و آئی ڈبلیو ایل 2 کی اعلیٰ سطح کی کلب مقابلوں کے ذریعے کیپری اسپورٹس بھارت میں خواتین کے فٹبال کے لیے شرکت سے لے کر پیشہ ورانہ مقابلے تک ایک مکمل راستہ تیار کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

کیپری اسپورٹس کو خواتین کے کھیلوں میں یوپی وارئیرز کے ساتھ ویمنز پریمیئر لیگ کے تجربے سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

سال 2016 میں شروع ہونے والی آئی ڈبلیو ایل کا نیا سیزن 15 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا۔ اس میں آٹھ کلب 56 میچوں میں حصہ لیں گے اور مقابلے کئی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande