چھپرا کے ہوائی اڈہ احاطے میں اینٹ سے کچل کر سچن کے قتل معاملے کا 12 گھنٹے میں پولیس نے پردہ فاش کیا
چھپرا کے ہوائی اڈہ احاطے میں اینٹ سے کچل کر سچن کے قتل معاملے کا 12 گھنٹے میں پولیس نے پردہ فاش کیا سارن، 22 ستمبر (ہ س)۔ شہر کے پولیس لائن واقع ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ رات ہوئے قتل کے واقعہ کو پولیس نے محض 12 گھنٹے کے اندر سلجھا لیا ہے۔ معاشقہ کے
چھپرا کے ہوائی اڈا احاطے میں اینٹ سے کچل کر سچن کے قتل معاملے کا 12 گھنٹے میں پولیس نے پردہ فاش کیا


چھپرا کے ہوائی اڈہ احاطے میں اینٹ سے کچل کر سچن کے قتل معاملے کا 12 گھنٹے میں پولیس نے پردہ فاش کیا

سارن، 22 ستمبر (ہ س)۔ شہر کے پولیس لائن واقع ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ رات ہوئے قتل کے واقعہ کو پولیس نے محض 12 گھنٹے کے اندر سلجھا لیا ہے۔ معاشقہ کے تنازعہ میں دوست ہی اپنے ساتھی کا قاتل نکلا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منوہر کمار کو گرفتار کر لیا ہے، جو متوفی سچن کمار کے ہی گاوں کا رہنے والا ہے۔

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر رام پکار سنگھ نے بتایا کہ دیر رات تقریباً 12 بجے مٹھائی کی دکان کے مالک سنتوش کمار نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کے اسٹاف اور اس کے ساتھی کے ساتھ ہوائی اڈے کے پاس واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روشن کمار، نگر تھانہ کی ٹیم اور ایس ڈی پی او خود جائے وقوع پر پہنچے۔

ہوائی اڈہ احاطے کے سنسان علاقے سے پولیس نے سچن کمار کی لاش برآمد کی۔ لاش کا سر پوری طرح کچلا ہوا تھا، جس سے واضح تھا کہ قتل انتہائی غصے میں کیا گیا ہے۔ شروعات میں متوفی کے ساتھ موجود منوہر کمار نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ آٹو سوار نامعلوم مجرموں نے موبائل چھیننے کے دوران قتل کی واردات کو انجام دیا۔

تاہم، پولیس تفتیش میں منوہر کے بیانات میں زبردست تضاد پایا گیا۔ باریک بینی سے جانچ کرنے پر منوہر کے جسم، کان اور کپڑوں پر خون کے نشانات ملے۔ ساتھ ہی اس کی انگلی پر دانت سے کاٹنے کا زخم بھی ملا۔ پولیس نے جب جائے وقوع کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے اور منوہر کے دعووں کی تصدیق کی، تو اس کی پوری کہانی جھوٹی ثابت ہوئی۔

سختی سے کی گئی پوچھ گچھ میں منوہر نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اور سچن دونوں ایک ہی لڑکی سے بات کرتے تھے۔ سچن اس پر لڑکی سے بات نہ کرنے کا دباو بناتا تھا اور مار پیٹ کی دھمکی دیتا تھا۔ اسی رنجش میں منوہر نے قتل کی سازش رچی۔

واردات والی شام منوہر نے دکان مالک سے پیسے لیے اور سچن کو حد سے زیادہ شراب پلائی۔ جب سچن نشے میں دھت ہو گیا، تو وہ اسے ہوائی اڈے کے سنسان علاقے میں لے گیا۔ وہاں دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں سچن نے بچاو میں اس کی انگلی کاٹ لی۔ لیکن نشے میں ہونے کی وجہ سے سچن نیچے گر پڑا، جس کے بعد منوہر نے پاس پڑی اینٹ سے اس کے سر کو کچل کچل کر اس کا قتل کر دیا۔

پولیس نے خون آلود کپڑے اور اینٹ برآمد کر لی ہے۔ اس طرح پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر اس قتل معاملے کا پردہ فاش کر دیا۔ پولیس اس معاملے میں آگے کی قانونی کارروائی کر کے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande