
نوئیڈا، 22 ستمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے سیکٹر 142 تھانہ علاقے میں آج صبح پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
سیکٹر 142 تھانے کے انچارج انسپکٹر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 35 سالہ پرویندر چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو اصل میں مرادآباد ضلع کے رہنے والے تھے اور گریٹر نوئیڈا کے بیٹا-ون علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ وہ ایڈونٹ بلڈنگ کے قریب واقع ایک سافٹ ویئر کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 9:30 بجے وہ کمپنی سے کام ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل سے نوئیڈا ایکسپریس وے کے راستے بیٹا-1 سیکٹر میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے۔ اسی دوران سیکٹر 144 میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ متوفی کے بھائی اروند کی شکایت پر پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد