نہیں رہیں رانی مکھرجی کی ماں کرشنا مکھرجی
ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی کا منگل کی دوپہر 75 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مکھرجی خاندان اور فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ یش راج فلمز کی جانب سے جاری باضابطہ بیان
Rani-Mukerji-mother-Krishna-Mukherjee-no-more


ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی کا منگل کی دوپہر 75 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مکھرجی خاندان اور فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ یش راج فلمز کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ گھروالوں نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور خیر خواہوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

یش راج فلمز نے گھروالوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ کرشنا مکھرجی کے انتقال سے اہل خانہ گہرے صدمے اور غم میں ہے۔ گھروالوں نے اس مشکل گھڑی میں ملنے والی محبت، دعاو¿ں اور حمایت کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے سوگ کے اس وقت میں ان کے ذاتی جذبات اور خاندانی وقت کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ یا آخری رسومات سے متعلق تفصیلی معلومات عام نہیں کی گئی ہیں۔

بیٹی رانی کے کریئر میں اہم کردار

کرشنا مکھرجی کا تعلق بھی فلمی دنیا سے رہا تھا۔ وہ بنگالی اور ہندی سنیما میں پلے بیک سنگر کے طور پر کام کر چکی تھیں۔ ان کے نام ’مامیر آلو‘،حیواان‘، ’تیسری آنکھ‘ اور ’تومار رکتے آمار سوہاگ‘ جیسی فلموں سے متعلق کریڈٹ ملتے ہیں۔ وہ فلم ساز رام مکھرجی کی اہلیہ تھیں۔ رام مکھرجی فلملیہ اسٹوڈیو کے بانیوں میں شامل تھے۔

کرشنا مکھرجی اپنی بیٹی رانی کے بہت قریب تھیں۔ رانی کئی مواقع پر اپنی والدہ کو اپنی زندگی اور اداکاری کے کریئر کے لئے باغث ترغیب قرار دے چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، کرشنا نے ابتدائی دور میں ہی رانی کی اداکاری کی صلاحیت کو پہچان لیا تھا اور انہیں فلمی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ رانی نے بھی مختلف مواقع پر اپنی والدہ کی رہنمائی اور حمایت کو یاد کیا ہے۔

خاندان کے لیے دکھ کی گھڑی

کرشنا مکھرجی کو بیٹی رانی کے ساتھ کئی عوامی مواقع پر دیکھا جاتا رہا ہے۔ رانی کے فلمی سفر میں خاندان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ فلمی پس منظر رکھنے والے خاندان میں پلی بڑھی رانی نے آگے چل کر ہندی سنیما میں اپنی الگ شناخت بنائی اور تقریباً تین دہائیوں پر محیط کریئر میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ساتھیا‘، ’ہم تم‘، ’بلیک‘ اور ’مردانی‘ جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

رانی کے والد رام مکھرجی کا اکتوبر 2017 میں انتقال ہو گیا تھا۔ اب والدہ کرشنا مکھرجی کے انتقال سے خاندان نے ایک اور قریبی فرد کو کھو دیا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں خاندان نے عوام سے ان کے نجی وقت اور جذبات کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande