حیدرآباد اور اس کے اطراف میں اندراماں ٹاورس کی تعمیر کی تیاری
حیدرآباد اور اس کے اطراف میں اندراماں ٹاورس کی تعمیر کی تیاریحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کور اربن ریجن کے تحت غریبوں کے لئے اندراماں ٹاورس کی تعمیر میں پیشرفت کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پی سرینواس ریڈی نے آج شیرلنگم پلی اسمبلی حلقہ کے رائے درگ میں
حیدرآباد اور اس کے اطراف میں اندراماں ٹاورس کی تعمیر کی تیاری


حیدرآباد اور اس کے اطراف میں اندراماں ٹاورس کی تعمیر کی تیاریحیدرآباد، 22 ستمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کور اربن ریجن کے تحت غریبوں کے لئے اندراماں ٹاورس کی تعمیر میں پیشرفت کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پی سرینواس ریڈی نے آج شیرلنگم پلی اسمبلی حلقہ کے رائے درگ میں اندرماں ٹاور کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ حیدرآباد کے 16 اسمبلی حلقہ جات میں اندراماں ہاؤسنگ کیلئے حکومت نے ٹاورس کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب خاندانوں کومکانات کی فراہمی کا منفرد منصوبہ تیارکیا ہے۔ شہری علاقوں میں سرکاری اراضی کے حصول میں دشواریوں کو دیکھتے ہوئے ٹاورس کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ غریبوں کے ذاتی مکان کے خواب کوپورا کرنے میں ٹاورس کی تعمیر مدد گار ثابت ہوگی۔ اندراماں ٹاورس میں استفادہ کنندگان کو17 تا 20 مربع گزپراپارٹمنٹ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رجسٹرین کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے واضح کیا کہ استفادہ کنندگان کے انتخاب کے سلسلہ میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ لاٹری سسٹم کےذریعہ اہل استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلہ میں اسمبلی حلقہ کے تحت 480 مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیااورکئی مقامات پر ٹنڈرس کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ دیہی علاقوں میں حکومت نے 4.50 لاکھ مکانات کی منظوری دی ہے اوراستفادہ کنندگان کو دو مراحل میں پانچ لاکھ روپئے کی سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے تحت مکانات کی تعمیر عمل میں آئے گی۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande