کٹرینا کیف کو ٹرول کیے جانے پر بھڑکیں پرینیتی چوپڑا
کٹرینا کیف کو ٹرول کیے جانے پر بھڑکیں پرینیتی چوپڑا ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ اداکارہ کٹرینا کیف حالیہ دنوں میں اپنے وزن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ منفی تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔ گزشتہ نومبر میں بیٹے کو جنم دینے کے بعد ان کے جسم میں آنے والی تب
کٹرینا کیف، پرینیتی چوپڑا، فوٹو سورس: ایکس


کٹرینا کیف کو ٹرول کیے جانے پر بھڑکیں پرینیتی چوپڑا

ممبئی، 22 ستمبر (ہ س)۔ اداکارہ کٹرینا کیف حالیہ دنوں میں اپنے وزن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ منفی تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔ گزشتہ نومبر میں بیٹے کو جنم دینے کے بعد ان کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کو لے کر کیے جا رہے تبصروں پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کٹرینا کی حمایت کرتے ہوئے ایسے تبصروں کو نادانی پر مبنی اور عجیب قرار دیا۔

پرینیتی نے زچگی کے بعد خواتین کے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد جسم میں تبدیلی آنا ایک قدرتی عمل ہے اور اسے کسی کمی یا خامی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق، ماں بننا بذاتِ خود بڑی جسمانی طاقت کا تجربہ ہے اور ایسے وقت میں خواتین کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

کٹرینا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تبصروں کے درمیان کئی لوگوں نے اداکارہ کی حمایت بھی کی ہے۔ لوگوں نے خواتین کے جسم اور ان کی نجی زندگی پر رائے زنی کرنے کے بجائے سمجھ بوجھ اور ہمدردی دکھانے کی اپیل کی ہے۔ پرینیتی نے یہ بھی کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی منفی باتوں کو نظر انداز کر کے اپنی زندگی اور کام پر توجہ دینا پسند کرتی ہیں۔ کٹرینا نے اس پورے معاملے پر اب تک عوامی طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande