’نمو سیوا کی ان کہی کہانیاں‘ کا دہلی میں 1,250 مقامات پر ہوگا اسٹیج شو: کپل مشرا
نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ ’سنکلپ سیوا ابھیان‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی متاثر کن زندگی، ان کی کامیابیوں اور ’وکست بھارت‘ سے متعلق ان کے پیغامات پر مبنی ’نمو سیوا کی ان کہی کہانیاں‘ کے عنوان سے نکڑ ناٹکوں کی سیریز کا منگل سے پورے دہلی میں آغ
PM-MODI-ANKAHI-KAHANIYAN-DL


نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ ’سنکلپ سیوا ابھیان‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی متاثر کن زندگی، ان کی کامیابیوں اور ’وکست بھارت‘ سے متعلق ان کے پیغامات پر مبنی ’نمو سیوا کی ان کہی کہانیاں‘ کے عنوان سے نکڑ ناٹکوں کی سیریز کا منگل سے پورے دہلی میں آغاز کیا جا رہا ہے۔ محکمہ فن، ثقافت و السنہ کے تحت ساہتیہ کلا پریشد کی جانب سے دہلی میں تقریباً 1,250 مقامات پر نکڑ ناٹک پیش کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع فن، ثقافت و السنہ کے وزیر کپل مشرا نے منگل کو دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔

وزیر کپل مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی زندگی اور ان کے کام کرنے کا انداز ہر طبقے کے لیے ترغیب اور پیغام کا ذریعہ ہے۔ ان نکڑ ناٹکوں کے ذریعے ’سوچھتا ہی سیوا‘، ’وکل فار لوکل‘ اور بیٹیوں کی تعلیم جیسے مقاصد کا پیغام عام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم کے 25 سالہ عوامی خدمت، بہتر حکمرانی اور سیاسی پاکیزگی پر مبنی دور میں لوگوں کی زندگی بدلنے اور اسے بہتر بنانے والے فیصلوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

غریبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں، جیسے پی ایم آواس یوجنا، ایس بی ایم بیت الخلا، سوبھاگیہ یوجنا، اجولا یوجنا، آیوشمان بھارت، کسان سمان ندھی اور جل جیون مشن کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔ مدرا لون اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے والے اقدامات، بھارت کی مضبوط سلامتی اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے کے سفر کی کہانی بھی عوام کو دکھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد میں وزیر اعظم کی جانب سے لیے گئے تاریخی فیصلوں اور ملک و دنیا کے مقبول ترین رہنما کے طور پر ان کے سفر کی جھلک بھی لوگوں کو دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے ساتھ ان کی زندگی کی دیگر کم معروف اور متاثر کن کہانیوں کو بھی ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ عوام تک خدمت، صفائی ستھرائی اور ملک کی ترقی سے متعلق کاموں اور اسکیموں کی معلومات آسان اور مو¿ثر طریقے سے پہنچانے کے مقصد سے یہ نکڑ ناٹک سیریز تیار کی گئی ہے۔

کپل مشرا نے کہا کہ مہم کے تحت دہلی بھر میں تقریباً 30 سے 35 نکڑ ناٹک ٹیمیں بیک وقت مختلف مقامات پر اپنی پیشکشیں پیش کریں گی۔ ہر منڈل میں چار نکڑ ناٹک منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ منڈل سطح کے ساتھ ساتھ بستیوں، کالونیوں، بڑے شاپنگ مالز، بازاروں اور زیادہ آمد و رفت والے مقامات پر بھی یہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande