مدھیہ پردیش میں موسم پھر تبدیل ہوگا، 23 ستمبر سے تیز بارش کا امکان
بھوپال، 22 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مانسون کی رخصتی سے قبل ایک بار پھر بارش کا سلسلہ تیز ہونے والا ہے۔ 23 ستمبر سے ریاست میں بارش کی سرگرمیاں بڑھیں گی اور 25-24 ستمبر کو سسٹم کی سرگرمی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ان دو دنوں میں تقریباً 17 اضلاع میں
بارش کی علامتی تصویر


بھوپال، 22 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں مانسون کی رخصتی سے قبل ایک بار پھر بارش کا سلسلہ تیز ہونے والا ہے۔ 23 ستمبر سے ریاست میں بارش کی سرگرمیاں بڑھیں گی اور 25-24 ستمبر کو سسٹم کی سرگرمی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ان دو دنوں میں تقریباً 17 اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش کے جبل پور، ریوا، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے ساتھ بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن میں بھی اس کا اثر رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، ریاست میں اب تک اوسطاً 33.7 انچ بارش ہو چکی ہے۔ معمول کی بارش کے مقابلے ابھی تقریباً 2.6 انچ پانی کم ہے۔ ایسے میں اگلے چند دنوں میں ہونے والی تیز بارش سے بارش کا اعداد و شمار مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔ جنوب مغربی مانسون کی وداعی ستمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کے درمیان یہ ریاست میں بارش کا ایک اور فعال دور مانا جا رہا ہے۔ بارش کی اس سرگرمی کے پیچھے کم دباؤ والے خطے سے بننے والی موسمی صورتِ حال ہے۔ 23 ستمبر سے ریاست کے چند حصوں میں بارش شروع ہوگی، جبکہ 24 ستمبر کو مشرقی مدھیہ پردیش کے ساتھ مغربی حصے میں بھی موسلادھار بارش کا انتباہ ہے۔ جبل پور، ریوا، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے اضلاع میں اس کا اثر زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن بھی بارش سے متاثر رہیں گے۔

اس سے قبل اتوار کی رات بھوپال کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ پیر کے روز بھی دارالحکومت میں دن بھر موسم بدلا رہا اور شام کے وقت بادل چھائے رہے۔ رات میں کولار علاقے میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ نرمدا پورم میں تیز ہوا کے بعد تقریباً پون گھنٹے تک بارش ہوئی۔ پھیپھرتال میں 33 کے وی بجلی لائن پر درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بجلی گل ہونے کے سبب شہر کا تقریباً 40 فیصد حصہ اندھیرے میں رہا۔ رسولیا، آشوتوش نگر اور ہردہ روڈ پر واقع مہارانا پرتاپ مارکیٹ میں لگے گنیش پنڈالوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 856.8 ملی میٹر یعنی 33.7 انچ بارش ہوئی ہے۔ اس مدت کی معمول کی بارش 922.6 ملی میٹر یعنی 36.3 انچ ہے۔ اس طرح ریاست میں اب تک تقریباً 2.6 انچ کم بارش ہوئی ہے اور مجموعی بارش معمول سے 6 فیصد کم ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش میں بارش کی کمی تقریباً 2 فیصد ہے، جبکہ مغربی حصے میں معمول سے 10 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مشرقی حصے کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے اور پیر کو کمی تقریباً 2 فیصد رہ گئی۔

بالاگھاٹ، چھندواڑہ، ڈنڈوری، دموہ، جبل پور، کٹنی، نرسنگھ پور، پانڈھرنا، منڈلا، ریوا، ساگر اور سیونی میں معمول سے 5 فیصد سے 23 فیصد تک کم بارش درج کی گئی ہے۔ وہیں مغربی مدھیہ پردیش کے علی راج پور، اشوک نگر، بیتول، دیواس، دھار، ہردہ، اندور، جھابوا، کھنڈوا، مندسور، مرینا، نرمدا پورم، نیمچ، بڑوانی، رائسین، رتلام، سیہور، شاجاپور، اجین اور ودیشا میں معمول سے 7 فیصد سے 49 فیصد تک کم بارش ہوئی ہے۔

ریاست کے 23 اضلاع میں اب تک اوسط سے زیادہ بارش درج کی گئی ہے۔ ان میں انوپ پور، چھترپور، میہر، مئو گنج، نواڑی، پنا، ستنا، شہڈول، سیدھی، سنگرولی، ٹیکم گڑھ، امریا، آگر مالوہ، بھنڈ، بھوپال، برہان پور، دتیا، گنا، گوالیار، کھرگون، راج گڑھ، شیوپور اور شیوپوری شامل ہیں۔ مانسون کی رخصتی سے قبل بن رہے نئے سسٹم کے باعث آنے والے دنوں میں بارش کا یہ گراف مزید بڑھ سکتا ہے۔ موجودہ پیشین گوئی میں 25 ستمبر کے بعد بھی مشرقی مدھیہ پردیش میں بارش کی سرگرمیاں جاری رہنے کے اشارے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande