اے ایم یو کے چار ایم بی اے فارغین کا اجمل پرفیومز، سعودی عرب میں پلیسمنٹ
اے ایم یو کے چار ایم بی اے فارغین کا اجمل پرفیومز، سعودی عرب میں پلیسمنٹ علی گڑھ، 22 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چار ایم بی اے فارغین کا سعودی عرب کی اجمل پرفیومز میں پلیسمنٹ ہوا ہے۔ مختلف مرحلوں میں طلبہ کے اسسمنٹ کے بعد ان
پلیسمنٹ


اے ایم یو کے چار ایم بی اے فارغین کا اجمل پرفیومز، سعودی عرب میں پلیسمنٹ

علی گڑھ، 22 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے چار ایم بی اے فارغین کا سعودی عرب کی اجمل پرفیومز میں پلیسمنٹ ہوا ہے۔ مختلف مرحلوں میں طلبہ کے اسسمنٹ کے بعد ان کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب امیدواروں میں مسٹر علی رضا، مسٹر محمد انس ابراہیم، مسٹر فضل امام اور مسٹر ایان احمد شامل ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ ان تقرریوں سے منتخب فارغین کو بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ کریئر شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخاب امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے عمدہ تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande