بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کی گریجویٹ و ٹیچر نشستوں پر 23 اکتوبر کو ووٹنگ
نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اتر پردیش کی قانون ساز کونسلوں کی گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کی دو سالہ انتخابی نشستوں کے لیے منگل کو انتخابی پروگرام جاری کردیا۔ ان نشستوں کے لیے 23 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 27 اکت
بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کی گریجویٹ و ٹیچر نشستوں پر 23 اکتوبر کو ووٹنگ


نئی دہلی، 22 ستمبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اتر پردیش کی قانون ساز کونسلوں کی گریجویٹ اور ٹیچر حلقوں کی دو سالہ انتخابی نشستوں کے لیے منگل کو انتخابی پروگرام جاری کردیا۔ ان نشستوں کے لیے 23 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 27 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ان انتخابات کے ذریعے مدتِ کار مکمل ہونے کے باعث خالی ہونے والی بہار قانون ساز کونسل کی 8، کرناٹک کی 4، مہاراشٹر کی 5 اور اتر پردیش کی 11 نشستوں کو پُر کیا جائے گا۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ گریجویٹ اور ٹیچر ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے 29 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ امیدوار 6 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکیں گے، جبکہ 7 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ ہوگی۔ امیدوار 9 اکتوبر تک اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے۔کمیشن نے کہا کہ انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی متعلقہ انتخابی حلقوں میں ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ ہوگیا ہے۔ووٹنگ 23 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande