اے ایم یو میں صحت و صفائی کے موضوع پر ادبی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام
اے ایم یو میں صحت و صفائی کے موضوع پر ادبی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام علی گڑھ، 22 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی علوم نے رائٹرز کیفیٹیریا کے اشتراک سے ”صحت و صفائی کے بنیادی اصول“ موضوع پر دو روزہ ادبی و ثق
اے ایم یو میں صحت و صفائی کے موضوع پر ادبی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام


اے ایم یو میں صحت و صفائی کے موضوع پر ادبی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام

علی گڑھ، 22 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی علوم نے رائٹرز کیفیٹیریا کے اشتراک سے ”صحت و صفائی کے بنیادی اصول“ موضوع پر دو روزہ ادبی و ثقافتی اجتماع کااہتمام کیا۔ پروگرام 6 نشستوں پر مشتمل تھا، جن میں انگریزی اور اردو تقریر، کوئز، پوسٹر سازی، خطاطی، طبع زاد شاعری اور بیت بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

افتتاحی نشست میں اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے مہمانِ خصوصی اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گلریز نے صحت و صفائی سے متعلق نوجوانوں میں بیداری اور ذمہ دارانہ عادات پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اختتامی نشست میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے مہمانِ خصوصی، پرو وائس چانسلر پروفیسر محسن خان نے مہمان ذی وقار اور پراکٹر پروفیسر محمد نوید خان نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلبہ کی صحت سے متعلق امور پر بیداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سمت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعدد اساتذہ نے اپنی شرکت سے اجتماع کو وقار بخشا، جن میں پروفیسر زہرہ محسن، پروفیسر اسمر بیگ، پروفیسر عفیف اللہ خان، پروفیسر محب الحق، پروفیسر معین الدین، پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر ریاض احمد، پروفیسر عائشہ منیرہ، پروفیسر اشہر قدیر، ڈاکٹر شارق عقیل، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر شمائل ربانی، ڈاکٹر ابیحہ احمد خان، ڈاکٹر فائزہ عباسی، ڈاکٹر قمر عالم اور ڈاکٹر ریحان اختر شامل تھے۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande