بھاگلپور کے سیلاب متاثرین کو ملیں گے 7,000، رکن اسمبلی روہت پانڈے کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سروے کے احکامات دیے
بھاگلپور کے سیلاب متاثرین کو ملیں گے 7,000، رکن اسمبلی روہت پانڈے کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سروے کے احکامات دیے بھاگلپور، 22 ستمبر (ہ س)۔ بھاگلپور میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں سیلاب اور پانی جمع ہونے سے متاثرہ خاندانوں کو راحت دلان
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے رکن اسمبلی


بھاگلپور کے سیلاب متاثرین کو ملیں گے 7,000، رکن اسمبلی روہت پانڈے کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سروے کے احکامات دیے

بھاگلپور، 22 ستمبر (ہ س)۔ بھاگلپور میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں سیلاب اور پانی جمع ہونے سے متاثرہ خاندانوں کو راحت دلانے کے لیے مقامی رکن اسمبلی روہت پانڈے نے منگل کے روز پٹنہ واقع لوک سیوک رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ نیز وزیر برائے شہری ترقیات سمراٹ چودھری سے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی نے بھاگلپور کے نشیبی علاقوں اور مختلف وارڈوں میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو 7,000 روپے کی مالی امدادی رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رکن اسمبلی روہت پانڈے نے وزیر اعلیٰ کے روبرو اپنی بات رکھتے ہوئے گزارش کی کہ دیہی علاقوں کی طرح شہری علاقے کے حقیقی سیلاب متاثرہ خاندانوں کو بھی سرکاری راحت کا فائدہ ملنا چاہیے۔ پانی بھرنے اور سیلاب کے پانی کے باعث شہری علاقے کے ہزاروں غریب خاندانوں کی روزمرہ کی زندگی درہم برہم ہو گئی ہے اور انہیں مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

معاملے کی سنگینی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران ہی بھاگلپور کے ضلع مجسٹریٹ کو بذریعہ فون ہدایت دی کہ میونسپل کارپوریشن کے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا جلد از جلد سروے کرایا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حقیقی متاثرین کی ایک شفاف فہرست تیار کر کے جلد سے جلد حکومت کو بھیجنے کی ہدایت دی۔

انتظامیہ کے ذریعے فہرست تیار کر کے پورٹل پر اپلوڈ کیے جانے کے بعد تمام حقدار سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں 7,000 روپے کی امدادی رقم جلد ہی بھیج دی جائے گی۔ ملاقات کے بعد رکن اسمبلی روہت پانڈے نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ بھاگلپور میونسپل کارپوریشن کا کوئی بھی حقیقی سیلاب متاثرہ خاندان اس سرکاری امداد سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے مسئلے پر فوری نوٹس لینے اور ضلع انتظامیہ کو ضروری احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande